میرے نام کیساتھ ’’صدیقی‘‘ لگ چکا، رشتہ تسلیم کرلیں: زارا نور عباس
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنا مکمل نام بتادیا اورواضح کیا ہے کہ نام چار سال پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہمارے اس رشتے کی حیثیت کو تسلیم کریں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ لکھی جس میں انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ”میرا نام زارا نور عباس صدیقی ہے۔اگلی دفعہ سب لوگ میرا یہی نام لکھیں اور بولیں گے، خاص طور پر وہ بلاگر اور سوشل میڈیا صارفین جو مجھے ٹیگ کرتے ہیں وہ بھی میرا مکمل نام ہی لکھیں ۔چار سال پہلے میرے نام کے ساتھ صدیقی لگ چکا ہے الحمدللہ“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس کا تعلق شوبز انڈسٹری کے مشہور خاندان سے ہے ان کی والدہ اور خالائیں سب کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہیں، ان کی والدہ کا نام اسماءعباس ہے اور ان کی خالہ بشری انصاری پاکستان شوبز کی لیجنڈری اداکارہ ہے اور ان کی ایک خالہ سنبل بھی اداکارہ تھی جو کہ گزشتہ برس انتقال کر گئی تھی۔اداکارہ زارا نور عباس صدیقی بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے آ جکل وہ ڈرامہ سیریل ’بادشاہ بیگم ‘ میں کام کرتی نظر آ رہی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram