نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں، خالد مقبول
کراچی (قدرت روزنامہ)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں ان سے کیا مانگیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے آج ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ملاقات کےلئے آئے تھے انہیں چائے پلائی۔
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں ہے۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کو چھوڑیں ہمیں نظام پر اعتماد نہیں ہے۔