الیکشن کمیشن کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق نے اپنے دلائل میں کہا کہ میں نے چیئرمین سینیٹ سے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی کئی مرتبہ درخواست کی جبکہ چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار سے 19 کروڑ روپے کا 20فیصد وصول کرنے کا حکم دیا تھا یہ رقم آج تک

وصول نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا،درخواست گزار اظہر صدیق نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو ایک نوٹس دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے بھجوایا جائے۔ چیف الیکشن کمیشنر نے کہا ایک نوٹس باہر بھی بھجوا دیں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

2 mins ago

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

9 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

11 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

22 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

23 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

34 mins ago