پی پی کے جیالوں کی ضیاء الحق کی قبر پر نعرے بازی، سابق صدر کے بیٹے اعجاز الحق بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر ضیاء الحق کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں واقع  ان کے والد کے مزار کی بے حرمتی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ایما پر کی  گئی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ فیصل مسجد میں ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے غیر مہذب ہونے کا ثبوت ہے، یہ  حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے، اس واقعے سے ضیاء الحق کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے خلاف مزار کی بے حرمتی کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، اور واقعے پر بلاول بھٹو اور آصف زردادی کو معافی مانگنی چاہیے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے سابق صدر کی قبر پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس واقعے کی حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی۔

Recent Posts

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

10 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

11 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

22 mins ago

راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان نے راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی…

26 mins ago

پاکستان میں دوست ممالک 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے کیلئے پُرعزم

پاکستان میں سعودی عرب،یو اے ای، آذربائیجان،چین،ڈنمارک براہ راست سرمایہ کرینگے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی…

34 mins ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، تحریری حکم نامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی…

34 mins ago