ق لیگ کے وفد سے MQM رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔مسلم لیگ ق کا وفد پارلیمنٹ لاجز میں امین الحق کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ق لیگ کے وفد کا استقبال کیا۔ق لیگ کے وفد میں مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔اتحادیوں نے تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔