آصف زرداری کی گزشتہ رات تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت سے ملاقات، بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کی دو روز میں دوسری ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سردار یار محمد رند سے آصف زرداری کی ملاقات میں شریک ہوئے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سردار یار محمد رند نے آصف علی زرداری سے ایک ملاقات کی تھی۔اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے سیکریٹری میں جمع کروا چکی ہے جس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔