کانپیں ٹانگ جاتی ہیں کہ بعد بلاول کی ایک بڑی غلطی مولانا فضل الرحمان کو کس کا بیٹا بنادیا؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی یا پھر وہ تاریخ سے نابلد نکلے۔۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کومولانا مودودی کا بیٹا قرار دیا،غلطی کا ادراک ہونے پر بلاول بھٹو نے اپنے الفاظ کی تصیح کی ۔۔میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ادارے بشریٰ بی بی کی کرپشن کی بات کرتے ہیں، پنجاب میں کوئی بھی پوسٹنگ خاتون اول کو پیسے دیئے بغیر نہیں ہو سکتی ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب گالی دینےوالوں کی کرسی نہین بچے گی ۔ بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں فضل الرحمان کو گالی دینےوالی ، آپ نے ہمیں دھمکی دی ۔۔ اب آپ ان کے نتائج بھگتیں گے۔۔