رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے باوجود رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور کوکنگ آئل مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں15 روپے اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔
یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتو ں میں اضافہ کیا گیا تھا۔کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا تھا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھی دیگر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کیا گیا تھا۔