بلاول کے بیان پر احسن خان کی بھی ’’ٹانگیں‘‘ کانپنے لگیں، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو کے بیان پر ٹی وی کے نامور اداکار ومیزبان احسن خان کی بھی ’’ٹانگیں‘‘ کانپنے لگیں . گزشتہ روز اسلام آباد میں جیالوں سے خطاب کے دوران پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے کی ویڈیو ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی .


بلاول بھٹو نے عوامی مارچ کے دوران بھرپور جوش میں ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ دیا . اس وائرل ویڈیو کے ردعمل میں میم بنانے والوں نے الگ ہی طوفان برپا کر رکھا ہے .
پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکاراحسن خان نے بھی ساتھی اداکارہ نمرہ خان کے ہمراہ بلاول بھٹو کے اس بیان پر ایک دلچسپ ویڈیو بنائی ہے . ان کے ردعمل نے بھی مداحوں کو ہنسانے پر مجبور کردیا .

. .

متعلقہ خبریں