عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ وہ کرنا ہے کہ انہیں لگ پتہ جائے گا، فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ وہ کرنا ہے کہ انہیں لگ پتہ جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ آج بلاول نے انتہائی گھٹیا اور گرے ہوئے جھوٹے الزامات لگائے۔


پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ انہوں نے ذاتی حملے کیے، ان کرپٹ لوگوں نے ملک کو تباہ کیا اور بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ عمران خان نے انکے ساتھ وہ کرنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چلے گا بلکہ انہیں لگ پتہ جائے گا۔