نیمل خاور کی بیٹے کیساتھ دلکش تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی بیٹے کے ساتھ لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ عباسی والدہ کے ساتھ کسی پارک میں موجود ہیں۔


نیمل کی جانب سے شئیر کردہ ان تصاویر کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھے مصطفیٰ عباسی کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

17 2 1


واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اب ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔