اداکارہ صبور علی کی بھی ’’ٹانگیں‘‘ کانپنے لگیں!!! وجہ کیا بنی؟ ویڈیو شیئر کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر میمرز کا طوفان امڈ آیا جس میں پاکستان فنکاروں بڑھ چڑھ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکاء کا جوش بڑھانے کے لیے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘اس ویڈیو کے ردعمل میں میم بنانے والوں نے الگ ہی طوفان برپا کر رکھا ہے،

لیکن صبور علی کے ردعمل نے بھی مداحوں کو ہنسانے پر مجبور کردیا۔صبور علی نے شدید سردی میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘