ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ!!! ترین گروپ نے ن لیگ کو ابتدائی فارمولا دیدیا
لاہور(قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اب ان ہاؤس تبدیلی کے بعد کی صورتحال سے متعلق فارمولے پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ نے مسلم لیگ (ن) کو ابتدائی فارمولا دے دیا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس سلسلے میں ترین گروپ کے فیصل حیات جبوآنہ نے ان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے مشاورت کی، ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔صوبائی وزرا نے وزیر اعلی پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو مختلف گروپوں سے ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے