اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، ایسا پلان تیار کیا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آنی ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی مافیا کا مقابلہ کیا ، ا ب بھی کریں گے ، ایسا پلان تیار کیا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آنی ،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا .
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم شریک ہوئی ، اجلاس میں سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا .


نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی . پارٹی کے سینئررہنماوں نے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کو دہرایا . ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن کچھ دیر خوش ہو لے ، آخری لمحات میں انہیں سرپرائز ملے گا . وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام ارکان میرے ساتھ ہیں صورتحال پر قابو پا لیں گے ، فکر کی کوئی بات نہیں .

. .

متعلقہ خبریں