اس پر شہزاد اکبر نے کہا آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طور پر اچھالا . گذشتہ روز طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگی- انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب نے کہا کہ میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، میں کسی شخص کو کافر کہتا ہوں، نہ مجھے اس کا حق ہے- انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں- . واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا،نذیرچوہان کو عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی منتقل کیاگیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے مختلف مقدمات میں حراست میں لیا . دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نذیر چوہان کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا . میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے . مسلم لیگ ن کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے . ذرائع نے بتایا کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے . خیال رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے نذیرچوہان کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے . گذشہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگرترین گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور نذیر چوہان کیخلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی . اعلامیہ میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے . نذیر چوہان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شہزاد اکبر اور ان کے اہلخانہ سے معذرت کر لی .
متعلقہ خبریں