ایشوریہ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلم میکر ایشوریہ رجنی کانت اپنے شوہر دھنوش سے علیحدگی کے بعد اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فلم میکر کا چند ہفتے قبل کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ اسپتال میں داخل تھیں، اب 7 مارچ کو ایشوریہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aishwaryaa Rajinikanth (@aishwaryaa_r_dhanush)


گزشتہ روز ایشوریہ نے اپنے انسٹاگرام پر یہ اظہار کیا کہ وہ اپنے کام کو مِس کررہی ہیں کیونکہ وہ کوویڈ کا مثبت تجربہ کرنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وہ فی الحال انکیت تیواری کی موسیقی کے ساتھ ایک البم کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، میوزک ویڈیو کا ٹیزر ویمن ڈے پر چار زبانوں میں لانچ کیا گیا۔