صبا قمر کا عظیم خان سے متعلق کیا کہنا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کی جانب سے دیا گیا نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔صبا قمر نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے ایک انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے، ایک گھنٹہ قبل ہی سامنے آنے والا صبا قمر کا یہ نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی ذات سمیت اپنے پُرانے رشتے عظیم خان سے متعلق بھی بات کی ہے۔
صبا قمر سے شو کی میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کی سوشل میڈیا پوسٹس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ محبت میں گرفتار ہیں یا شادی کرنے والی ہیں۔جس کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’پیار میں ہونا تو خوبصورت ہے، شادی کا تو پتہ نہیں مگر محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے، پیار کیا جا سکتا ہے۔‘
2021ء میں عظیم خان سے شادی کے فیصلے اور اِس کے بعد رشتہ ختم کر دینے کے ذکر پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’کوئی بات نہیں، اللّٰہ اور دے گا، صحیح وقت پر صحیح انسان زیادہ معنی رکھتا ہے، صحیح وقت پر آنے والے صحیح انسان سے متعلق وہ بات کرنا پسند کریں گی۔‘
اس انٹرویو کے دوران صبا قمر کا بتانا تھا کہ اس سال اُن کے 6 نئے پروجیکٹس آنے والے ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ ’وہ اپنے مداحوں سے کہنا چاہتی ہیں کہ آپ سب پوچھ رہے تھے کہ میں کہاں ہوں ؟ تو بس اب میں اسکرین پر آنے والی ہوں اور اس سال میں ہی میں آپ کو نظر آؤں گی۔‘