عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔
کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہیئے، ایسی بات نہیں کہ ان کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی ہے۔
آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے، انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ حکومت میں آنا چائیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں کہوں گا کہ سیاست میں نہیں آؤں گا، تاکہ یوٹرن کا الزام نہ لگے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت فوج کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرے، پاکستان میں ہر کام میں فوج کیوں شمولیت اختیار کرتی ہے، حکومت کے کام اُسے خود کرنے چاہئیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چائیے، کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز کا برطانیہ میں ہونا خوش آئند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے لوگ ہیں۔
شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے پی ایل میں دو نئی فرنچائز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے، کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی سی ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے افتتاح کے موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے مل کر خوشی ہوئی۔شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Recent Posts

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

5 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

11 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

18 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

18 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

21 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

22 mins ago