بالی ووڈ کے وہ مشہور اداکار جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں اصل نام کے بجائے نقلی نام رکھنے کا کافی رجحان پایا جاتا ہے اور کئی اداکاروں اور اداکارﺅں کو ہم ان کے نقلی نام سے جانتے ہیں۔
بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہیں ان کے نقلی ناموں کی وجہ سے شہرت ملی اور آج ہم ان کو ان کے نقلی ناموں سے ہی جانتے ہیں۔بالی ووڈ کے وہ مشہور اداکاراور ادکارائیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا وہ یہ ہیں۔

پریتی زنٹا
دائیں گال پر ڈمپل رکھنے والی بالی ووڈ کی امیرترین اداکارہ پریتی زنٹا پنا اصل نام شاذونادر ہی ظاہر کرتی ہیں، اسی لئے بہت ہی کم لوگ ان کے اصل نام سے واقف ہیں ۔
ان کا اصل نام ہی’ پریتم زنٹا سنگھ‘ ہے۔

15 2 2 300x171

کترینہ کیف
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے نام اور کام سے توہر کوئی واقف ہی ہے، ان کا شمار اس وقت انڈسٹری کی بڑی اداکاراوٴں میں کیا جاتاہے۔بہت کم لوگ ان کے اصل نام سے واقف ہیں جوکہ کیٹ ٹرکوٹے ہے ۔

15 3 2 300x150

ملیکا شراوت
ایک انٹرویو کے دوران ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو والد نے کہا تھا کہ یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ ان کا اصلی نام ریما لامبا تھا، جو انہوں نے بدل کر ملیکا شراوت رکھ لیا تھا۔

15 4 1 300x150

بولڈ اداکارہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے کہہ دیا کہ آپ کیا مجھ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے میں ہی آپ کے نام سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں

سلمان خان
بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی فنکار ایسے ہیں جنہیں بہت شہرت ملی اور سلمان خان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔

15 5 1 300x150

سپراسٹار اور دبنگ کے نام سے فلم انڈسٹری میں خاص مقام رکھنے والے سلمان خان کے اصل نام کے بارے میں دنیا نہیں جانتی۔
سلمان خان کا اصل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے۔

امیتابھ بچن
بہت ہی کم لوگوں کو شاید یہ بات معلوم ہے کہ امیتابھ بچن کا نام ”انقلاب “ تھا جو ان کے والد ہری ونش رائے بچن نے آزادی ہند کے وقت مشہور ہونے والے نعرے ”انقلاب زندہ باد“ سے متاثر ہوکر رکھا تھا تاہم بعد میں ان نام تبدیل کرکے”امیتابھ“ رکھ دیا۔

15 6 1 300x150

رجنی کانت
رجنی کانت بھارت کے ایک اور بڑے اسٹار ہیں جن کا اصل نام شواجی گائیکواڈ تھا لیکن پھر انہوں نے مشہور ہدایتکار بالاچندر کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرکے رجنی کانت رکھ لیا۔

15 7 1 300x180

سنی لیون
کینیڈین انڈین خاندان میں پیدا ہونے والی اداکارہ سنی لیون کا اصلی نام کرنجیت کور ہے۔

ان کا فلمی نام سنی دراصل ان کے بھائی کا اصل نام ہے۔

15 8 1 300x150

اکشے کمار
بالی وڈ میں ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے نام سے مشہور اکشے کمار کا اصلی نامی راجیو اوم بھاٹیا ہے۔

15 9 1 300x150

اکشے کمار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم ’آج‘ میں فلم کے مرکزی کردار کمار گورو کا نام ’اکشے‘ تھا۔