پنجاب

سلیکٹڈ وزیراعظم کو مناسب گفتگو کرنا نہیں آتی، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو مناسب گفتگو کرنا نہیں آتی ہے اور میں ویسا نہیں کرسکتا ہوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سمیت سیاسی صورتحال پر بھی بات کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت غنڈہ گردی کے ذریعے ہمارا راستہ روکنا چاہتی ہے اور ہم حکومتی غنڈہ گردی کامقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی شہید وہ ہوتا ہےجسے غیر آئینی طریقے سے گھر بھیجا جائے لیکن حکومت اقتدار میں دھاندلی سے آئی تھی اور ہم آئینی طریقے سےاس گھر بھجوانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے اور یہ ذاتی خواہشات کے لیے نہیں لائے ہیں بلکہ ریکو زیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے ہیں اور اپوزیشن نے ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی کرسی بچانے کیلئے عمران خان انقلابی بن گئے ہیں اور پونے4 سال پہلے دعوے اور وعدے کیے گئے ہیں کہ جب عوام کو ایک وقت کی روٹی سے محروم کردیاگیا اور عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھنسا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو کہ عوام پر ظلم ہے اور ایسے میں ریاست مدینہ کا ذکر حکومت کو زیب نہیں دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی طریقے سے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھگوڑے نہیں ہیں کیونکہ ہم نے پاکستان میں ہی جینا، مرنا ہے، عمران نیازی بھگوڑے آپ ہوں گے اور ہم تمہیں بھاگنےنہیں دینگے۔

متعلقہ خبریں