ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟ بالآخر اس اہم سوال کا جواب طبی ماہرین نے دے دیا ہے .
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن اکیڈمی آف آپٹمالوجی کی ترجمان ڈاکٹر اسٹیفنی ماریونیکوس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھنویں آنکھوں کو مختلف مواد جیسے پسینے، بالوں کی خشکی اور بارش سمیت ہر اس چیز سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جو سر سے پھسل کر چہرے کے نیچے جاتی ہیں .
ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں کے چہروں پر بھنویں اور پلکوں کا مقصد آنکھوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے . ہمارے چہرے پر پلکیں اور بھنویں آنکھوں کی پتلیوں کو اضافی تحفظ فراہم کرتی ہیں، یہ تحفظ کسی بھی چیز سے ہوسکتا ہے جیسے سیال یا پانی، کوئی ٹھوس چیز، مٹی، کیڑے یا کچھ اور .
. .