میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کے لیے کچھ اپنے رولز ہیں اور اس کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس میں قانون کے اندر جو گنجائش ہے اس کو دیکھ کر ہم نے ڈسکشن کی۔
انہوں نے کہا کہ 22 مارچ کو پہلی دفعہ او آئی سی کا بہت بڑا اجلاس ہوگا جس میں 28 ایمبیسڈر اور سعودی پرنس بھی تشریف لارہے ہیں، پاکستان کے لیے یہ ایک نیک شگون ہے، ہم نے اس کو بھی کامیاب بنانا ہے۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کرنا جس کی وجہ سے وہ کانفرنس خراب ہو، ہم اپوزیشن سے بھی بات کریں گے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کا اجلاس کہاں کریں ؟ کدھر کریں؟ کس طرح کریں ؟ اس پر مشاورت جاری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ان کا حق ہے۔