منیب بٹ کس اداکارہ کیساتھ فری میں بھی کام کرنے کیلئے تیار ہیں، جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ اداکارہ یمنیٰ زیدی ہیں۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منیب بٹ سے میزبا ن کی جانب سے پو چھا گیا کہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں، کوئی ایسی اداکارہ جن کے ساتھ وہ فری میں بھی کام کرنے پر راضی ہو جائیں گے۔
اس سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہاکہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ یمنیٰ زیدی ہے، اُنہیں یمنیٰ زیدی کے ساتھ بغیر پیسوں کے بھی کردار آفر ہو تو وہ قبول کر لیں گے۔واضح رہےکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری کے ساتھ ساتھ لاکھوں مداحوں کے دلوں میں بھی جگہ بنا لی ہے۔
بھارت میں بھی یمنیٰ زیدی کی اداکاری کے چرچے
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنیٰ زیدی اب صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کی اداکاری کے چرچے ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yumnazaidi_nation💎 (@yumnazaidi_nation)

یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اپنی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)