سفید بالوں کو جڑ سے ختم کر نے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے یہ جان لیں کہ بالوں کا سفید ہونا یا قدرتی رنگ ختم ہوکر سفید ہوجانا ایک قدرتی عمل ہے جس کا سامنا عمر بڑھنے پر ہر ایک کو ہوتا ہے۔انسان کے بال عموماً 35 سال کی عمر کے بعد تقریباً سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا آغاز نوجوانی میں بھی ممکن ہے آج کل ان مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بالوں کی سفیدی روکنے کیلئے زنک کا استعمال بہت ضروری ہے یہ زنک ہمیں مچھلی، آم اورآلوچے سے وافر مقدار میں ملتا ہے، اس کے علاوہ بیر میں بھی زنک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔چھوٹے بچوں کے بال اگر سفید ہونے لگیں تو انہیں زنک کا سیرپ پلانا چاہیے، دس سال سے زائد عمر کے بچوں کو دن میں ایک بار ایک چائے کا چمچ پلاسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

بالوں کےلئے بہترین تیل
آدھا گلاس پانی میں دس نیم کے پتے اچھی طرح گرم کرلیں اس کے بعد لیونڈر آئل کے پانچ قطرے ڈال لیں، اگر یہ نہ ملے تو بادام کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد روز میری کے دو چمچ اس میں اور شامل کرلیں اور چار یا پانچ چھوٹی الائچی کے دانے اور 25 سے 30عدد لونگ ڈالیں اس کے ساتھ تیز پات کے چند پتے بھی ڈال لیں۔جب پانی میں ابال آجائے تو سوتی کپڑے سے اس پانی کو چھان لیں اور اس پکڑے کی پوٹلی بنا کر اسی پانی میں ہلکا سا ڈبوئیں اور بالوں کی جڑ سے لے کر نوک تک لگائیں۔
یہ تیل لگانے کے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے بعد نہا سکتے ہیں، یہ عمل تین مہینے تک کریں، اس نسخے کو بچے اور بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور آملہ
وٹامن سی سے بھرپور آملہ بالوں کے لیے بہترین ہے، یہ نا صرف بالوں کو کالا کرتا ہے بلکہ اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور بال چمکدار اور گھنے بناتا ہے۔
چار چمچے آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کر لیں۔اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے چھوڑ دیں۔
پھر اس پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔