گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟ رمضان سے پہلے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لاد دیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان آتے ہی جہاں بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے اور لوگ کم مہنگائی میں کمی آنے کی دعا کررہے ہوتے ہیں وہیں ہر سال رمضان میں اشیائے خوردونوش میں اضافہ ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ اس سال بھی رمضان سے چند دن پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے گھی اور تیل کی قیمتوں میں 15 روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔
پرو پاکستانی اور ٹائمز آف کراچی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹلیٹی اسٹورز کے لئے گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کی وجہ مختلف گھی اور تیل کے برانڈز کی قیمتوں میں پندرہ روپے کلو کے حساب سے اضافہ بتایا جارہا ہے۔