اولاد نے گھراور جائیداد بیچ کر ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ لے لیا لیکن ماں کسی کے حصے نہ آئی جب 80سالہ بو ڑھی ما ں

لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک 80 سالہ بزرگ خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر ہر صارف آبدیدہ ہو گیا۔ ممتاز بیگم نامی خاتون نے اپنی دُکھی روداد سناتے ہوئے کہا کہ چالیس سال پہلے شوہر کا انتقال ہوا تو اولاد نے گھراور جائیداد بیچ کر ایسے منہ پھیرا کہ دوبارہ کبھی مُڑ کر بھی مجھے نہیں دیکھا۔تین چار روز قبل مذکورہ خاتون سخت سردی میں دکانوں کے باہر سوئی ہوئی ملیں تو ایک خان صاحب انہیں اپنے گھر لے آئے۔ جنہوں نے ان کی پوری کہانی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں 80 سالہ خاتون نے بتایا کہ ہم فیصل آباد میں رہتے تھے اور وہیں ہم نے اپنی کوٹھی بھی بنائی تھی۔

لیکن اُس کے بعد میرے شوہر کا اسلام آباد میں تبادلہ ہو گیا۔اپنی اولاد سے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کا کچھ علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ میرے ایک بیٹے کا نام توقیر، ایک کا نام توصیف اور تیسرے بیٹے کا نام نوید ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں لیکن میں نے اپنا کوئی پوتا یا پوتی نہیں دیکھی۔ میرے شوہر کا چالیس سال قبل انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد میں نے اپنے بچوں کو سنبھالا اور انہیں پڑھایا لکھایا۔

میرا ایک بیٹا انجینئیر ، ایک ڈاکٹر اور ایک پروفیسر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا خالہ زاد بھائی جس کا نام صفدر ہے، وہ پی آئی اے میں کیپٹن ہے۔ ویڈیو میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ خاتون کا بارہ مرلے کا ایک تین منزلہ گھر تھا، جس کے نیچے دکانیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا ایک بیٹا کینیڈا میں ہے، ان کا داماد پوسٹ آفس میں اچھے عہدے پر تعینات ہے ، ایک مرتبہ میں ان کے داماد اور بیٹی کو زبردستی یہاں ان کے پاس لایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کریں گے لیکن وہ پھر بھاگ گئےاور دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے۔ان کا ایک بیٹا سعودی عرب میں بھی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے میری جائیداد بیچ کر سب کچھ اپنے ساتھ لے گئے اور باہر چلے گئے ،

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

9 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

26 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

30 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

41 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

52 mins ago