ان کے پاؤں کی 3 انگلیاں نہیں ۔۔ جانیں یہ کھلاڑی کون ہیں جو کچھ انگلیوں سے محروم ہیں مگر میدان میں ہر کھلاڑی ڈرتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا لیکن اللہ پاک ہر انسان کو یہ صلاحیت دیتا ہے کہ وہ محنت کرے اور دنیا میں اپنا نام پیدا کرے۔آئیے جانتے ہیں دنیا کے وہ مایا ناز کھلاڑی کون ہیں جن سے دوسرے کھلاڑی ڈرتے ہیں لیکن ان کے جسم میں کوئی نا کوئی خامی پیدائشی طور پر یا پھر کسی حادثے کے طور پر پیدا ہو گئی ہے۔

مارٹن گپٹل:

یہ نیوزی لیند کے جارہانہ مجاز بلے باز ہیں لیکن ان کے الٹے پاؤں کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی ہیں مگر یہ پھر بھی بیٹنگ ہو یا پھر فیلڈنگ سامنے والی ٹیم کے چھکے چھڑا دیتے ہیں۔ یہ حادچہ ان کے ساتھ تب ہوا جب چھوٹے بھائی نے وزن اٹھانے والا ٹرک ان کے پاؤں پر سے گزار دیا تھا تو ڈاکٹروں کو انکی جان بچانے کیلئے پاؤں کی 3 انگلیاں کاٹنی پڑیں ۔تو انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر کر کٹ چھورنے کا فیصلہ کیا جبکہ اسکول کے زمانے سے کرکٹ کھیل رہے تھے اور بہت نام بھی کما رہے تھے لیکن پھر کچھ عرسے بعد ان کو نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے سمجھایا جس کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور آج دنیا بھر کے سب سے چاہنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں

۔شعیب اختر:

کرکٹ کے کھیل میں اسپیڈ گن اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام پہچانے جانے والے شعیب اختر بھی پیدائشی طور پر فلیٹ فٹ ہیں یعنی کہ ان کے دونوں پاؤں میں گولائی نہیں جس کی وجہ سے یہ سیدھے طریقے سے چل بھی نہیں سکتے تھے مگر دن رات کی محنت مشقت نے انہیں دنیا کا سب سے تیز ترین گیند باز بنا دیا،

وقار یونس:

وقار یونس یہ وہ نام ہے جن کے سامنے بڑے بڑے بلے باز لڑ کھڑ اجاتے تھے اور انہیں کھیلنے سے ڈرتے تھے مگر اپ کو یہ حقیقت معلوم نہیں ہوگی کہ ان کے ایک ہاتھ میں 5 نہیں 4 انگلیاں ہیں ۔مگر پھر بھی کبھی انکی گھومتی یوئی گیندوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔اور اکثر کھیل کے درمیان کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان ہنسی مذاق بھی چلتا رہتا ہے۔تو اسی طرح ایک پروگرام میں جب وسیم اکرم اور وقار یونس دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مدعو تھے تو وقار یونس نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ہمیں اج مخلاف ٹیم کے 10 کے 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہیں اور یہ بات انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے کہی تو ایک مایاناز اسپنر نے کہا کہ جناب جس طرح آپ نے کہا ہے یہ 10 نہیں 9 بنتے ہیں۔