جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت، احسن اقبال میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

نارووال(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبر پر ردعمل سامنے آگیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا،

پارٹی فیصلہ سازی میں وہی لوگ کردار ادا کریں گے جنھوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔خیال رہے کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی ہے تاہم علیم خان کے ترجمان نے ملاقات کی تردید کی ہے۔