’ کانپیں ٹانگ‘ سُپر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہرِ اقتدار، اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا ہے۔

جی ہاں، جس طرح پاکستان میں ہر مشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’کانپیں ٹانگ‘ کے نام سے پاپڑ بھی مارکیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر بنائی گئیں دیگر میمز

’کانپیں ٹانگ‘ کا پس منظر
واضح رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران زبان پھسل گئی تھی۔
اُنہوں نے ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ دیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

44 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

49 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

57 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago