عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، سربراہ تحریک لبیک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔حافظ سعد رضوی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، دھمکیوں اور بد ماشیوں سے ملک نہیں چلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے مخالفین کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں، عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے کے لائق نہیں اب گھر جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس کو ئی حل نہیں، ملک کو نا کام سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے چہرے بھی تبدیل کر دیئے جائیں تو صورتحال جوں کی توں ہی رہے گی۔