سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ کے 89 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔
انسدادد ہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں سری لنکن شہری پریاانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت کی۔اسپشل پراسیکیوٹرعبدالرؤف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے میں پیش ہوئے۔پراسیکیوشن نے عدالت میں بالغ اور نابالغ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کروائے۔
حافظ اصغرعلی پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے چالان میں 80 بالغ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ دوسرے چالان میں 9 نابالغ ملزمان کو پیش کیا گیا ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واقعے کی ویڈیوز اور ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔پریانتھا کمارا قتل کیس میں ڈی این اے شواہد، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

7 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

21 mins ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

39 mins ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

48 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

2 hours ago

راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی…

2 hours ago