سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ کے 89 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی . تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا .

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو بھی طلب کر لیا .
انسدادد ہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں سری لنکن شہری پریاانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت کی . اسپشل پراسیکیوٹرعبدالرؤف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے میں پیش ہوئے . پراسیکیوشن نے عدالت میں بالغ اور نابالغ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کروائے .
حافظ اصغرعلی پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے چالان میں 80 بالغ ملزمان کو نامزد کیا گیا . دوسرے چالان میں 9 نابالغ ملزمان کو پیش کیا گیا ہے . پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے .
واقعے کی ویڈیوز اور ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے . پریانتھا کمارا قتل کیس میں ڈی این اے شواہد، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں