اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!! مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں، جن میں ایف ایٹ ون، جی ٹین، جی الیون ، جی 15،جی 13 کی گلیاں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناکیسزمیں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں، جس میں ایف ایٹ ون، جی ٹین، جی الیون ، جی 15،جی 13 کی گلیاں شامل ہیں۔سیکٹرز آئی ایٹ فور،جی ٹین فور،جی نائن فور،ای الیون فورمیں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد
انتظامیہ نے تمام سیکٹرز کی گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔یاد رہے ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی ، اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا، جس میں کہا تھا کہ اسلام آباد کے بعض علاقوں کی کورونا سرویلنس جاری ہے، بعض علاقوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت روکی جائے اور ضلعی انتظامیہ آمدورفت محدود کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago