مسلم لیگ ن اور (ق)لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں شروع

کراچی/اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں . نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ (ن)اور (ق)لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد متوقع ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں . ذرائع کے مطابق(ق)لیگ اور مسلم لیگ (ن)مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے . ن لیگ

کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا . دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے . ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں . ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کو ایک کرنے سے متعلق چوہدری شجاعت مرکزی کردار ادا کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں