اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چین کا پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ ۔چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سائینو فام کی20لاکھ خوراکیں جلد پہنچا دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ اگلے دو روز میں پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔ چین سے سائینو فام ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔اس کے علاوہ چین سے دو روز میں کل35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، جس میں 20لاکھ سائینو فام
اور 15 لاکھ کین سائینو ویکسین شامل ہیں، پاکستان نے15لاکھ کین سائینو ڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں۔ذرائع کے مطابق کل چین سے کین سائینو کی3لاکھ تیار ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، ویکسین کی12لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا، کین سائینو کی دونوں کھیپ3اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔واضح رہے کہ چین تاحال پاکستان کو17لاکھ20ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…