ری بونڈنگ کے بعد بال کیوں گر رہے ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اگر ری بونڈنگ کے بعد آپ کے بال بھی گر رہے ہیں تو کیا کریں؟ جانیئے ان کو گرنے سے روکنے کے کچھ آسان طریقے جو بے حد کار آمد ہیں .
آج کل ہر دوسرا فرد ری بونڈنگ کروا رہا ہے تاکہ بال خوبصورت اور اسٹائلش نظر آسکیں، اب پارلر اس پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دے کر بھی کر رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ری بونڈنگ کی طرف مائل ہو رہے ہیں .


مگر ری بونڈنگ کے بعد ایک بڑھتا ہوا مسئلہ لوگوں کا ہیئر فالنگ یا بالوں کا گرنا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بال خراب ہو رہے ہیں گر رہے ہیں اس لئے یہ ٹریٹمنٹ کرالی، لیکن اس کے بعد بال مزید گرنے لگ گئے ہیں تو کیا کریں؟
ری بونڈنگ کے بعد بالوں کو گرنے سے روکنے کے کچھ آسان طریقے
٭ ایک چمچ دہی اور ایک چمچ ایلوویرا کا جیل مکس کرکے بالوں میں 20 منٹ لگائیں اور پھر دھو لیں .
٭ ری بونڈنگ کے بالوں میں انڈا نہ لگائیں، بلکہ دہی یا خاص طور پر ایلوویرا اور لیموں کا رس مکس کرکے زیادہ سے زیادہ لگائیں .
ری بونڈنگ کے بعد بال ٹوٹتے کیوں ہیں؟دراصل پارلر والے آپ کے بالوں کو سیدھا اور شائن کرنے کے چکر میں اس قدر کیمیکل لگا دیتے ہیں جو بالوں کے لئے مضر ثابت ہوتا ہے، اس سے بالوں میں موجود بانڈز تو کُھل جاتے ہیں البتہ وہ سٹریٹننگ کے عمل میں اس قدر جل جاتے ہیں کہ اب ان کی نشوونما مزید نہیں ہو پاتی .

. .

متعلقہ خبریں