ضمانت منظور ہونے کے باوجود عدم رہائی مفتی کفایت اللہ کے وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

مانسہرہ(قدرت روزنامہ)ضمانت کے منظور ہونے کے باوجود رہائی نہ پانے والے جمعیت علماء اسلام کے راہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کے وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جمعیت لائرز فورم کے عبیداللہ انور ایڈووکیٹ ،یا سر ہدی سواتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل جمع کرا دی۔جس پر آج 8جولائی بروز جمعرات فیصلے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر دو جولائی کو منظوری کا فیصلہ ہوا تھا لیکن فیصلے میں عدالت کی جانب سے دفعہ 121A شامل نہ کرنے کی وجہ سے رہائی ممکن نہ ہو

سکی۔ ،5جولائی سے سرکٹ بنچ ایبٹ آباد میں چھٹیاں ہونے کی وجہ سے مفتی کفایت اللہ کے وکلاء نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیز آڈر میں دفعہ 121A کا اضافہ کیا جائے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

1 hour ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago