کراچی(قدرت روزنامہ) موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم نے صرف 2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف کیا، ملزم کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا . تفصیلات کے مطابق کراچی میں مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا ملزم حفیظ کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا .
حکام نے بتایاکہ گرفتارملزم کا ساتھی جمیل موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم کا پہلے بھی گرفتار ہونے کا انکشاف سامنے آیا . گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے بیان میں بتایا کہ بلوچستان سے کوسٹر میں بیٹھ کر کراچی آتا ہوں اور ساتھی جمیل موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے ساتھ لے جاتا ہے، ایک موٹرسائیکل منتقل کرنے کے 2 ہزار ملتے ہیں . پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے شناختی کارڈ کی الیکٹرونک چپ بھی نکال رکھی تھی تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .
. .