وزیراعظم عمران خان شفافیت کااستعارہ ہیں،مریم اورنگزیب کے الزامات پر شہبازگل بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کااستعارہ ہیں، سرٹیفائیڈجھوٹےمکروفریب پھیلانےمیں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ  نااہل لیگ امریکااوربرطانیہ میں لمیٹڈلائبلیٹی کمپنی کےنام سےرجسٹرڈہے، نااہل لیگ نےبیرون ملک پاکستانیوں کےفنڈزکھائے، جعلی اکاؤنٹس،فارن فنڈنگ والےعوام کےسامنےبےنقاب ہوچکے  ہیں ،  منی لانڈرنگ کےبےتاج بادشاہ دوسروں پرجھوٹےالزام عائد کر رہے ہیں ۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ  فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نےتمام شواہدپیش کیے لیکن   نااہل لیگ نےفارن فنڈنگ کا کوئی ریکارڈپیش نہیں کیا، یہ  بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کےنام سےکتنی فارن فنڈنگ حاصل؟۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے  پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، عمران صاحب بتائیں طاہراقبال،نعمان افضل،محمدارشد،محمدرفیق کون ہیں؟،  یہ وہ لوگ ہیں جن کےذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سےفنڈنگ آتی رہی،عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسے دئیے ہیں وہ آپ کھا گئے ہیں ،7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009میں 5اکاؤنٹس چھپائے اور 2 دکھائے،فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں ،اپنا حساب دینے کو تیار نہیں،عمران خان نےآج تک ایک دستاویزبھی جمع نہیں کرائی، اگر چوری نہیں کی توتلاشی دو۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

5 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago