اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین عدالت کا کام نہیں ، سندھ ہائیکورٹ کے دودھ کی قیمتوں سے متعلق کیس میں ریمارکس
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین عدالت کا کام نہیں .
دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ، کمشنر کراچی نے سندھ ہائیکورٹ میں پیشرفت رپورٹ پیش کی .
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ؟، عدالت کس کس چیز کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے ؟، کل کو کہیں گے چینی اور آٹے کی قیمتوں کا تعین بھی عدالت کرے؟ ، اشیا خورونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے؟ .
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ جانوروں کا چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے،آپ کو معلوم ہے بھینسیں کون سا چارہ کھاتی ہیں اور کتنا مہنگا ہے؟ ، جو کام عدالت کا نہیں وہ ہم کیسے کر سکتے ہیں؟ ، چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی .
. .