اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا۔ عالمی سطح پر مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے۔ مہنگائی کا رونا رونے
والے اچانک مہنگائی کو بھول گئے۔ میں غلط فہمی میں پڑ گیا تھا کہ شاید قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ پاکستانی قوم کو نہیں جانتے۔عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان کا ڈیزل نام مسلم لیگ ن نے رکھا تھا۔ آصف زرداری نے حدیبیہ ملز کیس نواز شریف کے خلاف بنایا۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ضرور ہیں لیکن تینوں کی کرپشن کو نہیں بھولے۔ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ حزب اختلاف کا عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ 2023 کا انتخاب بھی ان کے ہاتھ سے گیا۔ تحریک انصاف نےساڑھے 3 سالوں میں تاریخی کام کیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی فوج طاقتور نہیں ہوتی تو آج ملک کے تین ٹکڑے ہو چکے ہوتے۔ میمو گیٹ میں امریکہ کو کہا گیا زرداری کو پاکستانی فوج سے بچا لو۔ نواز شریف بھارت کو پیغام دیتا کہ فوج غلطیاں کر رہی ہے لیکن ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نریندر مودی ہر فورم پر سابق آرمی چیف کو نشانہ بناتا تھا لیکن مجھے کوئی کہے آرمی چیف برا ہے اور آپ اچھے ہیں تو میں اسے اپنی توہین سمجھوں گا۔ مودی آرمی چیف پر تنقید کرتا تھا اور نواز شریف اس کو شادیوں پر بلاتا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…