یہ 30، 35 سال باریاں لے کر جو کام نہیں کر سکے، ہم نے وہ ساڑھے تین سال میں کر دکھایا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سال کے بعد پاکستان میں ڈیمز بن رہے ہیں، پاکستان میں پچاس سال سے کوئی ڈیم نہیں بنا، اب پانی بچانے کے لئے پہلی ڈیم 2025 میں اس کے بعد 2026ء میں داسو ڈیم، جو کہ بڑا ڈیم ہے، 2028 میں بھاشا ڈیم بنے گا، جس سے ہماری پانی کی سٹوریج دوگنی ہو جائے گی، اس سے ہم اپنے اور علاقوں کو پانی دے سکیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں اپنے میڈیا والوں کو، اپنے اکانومسٹ کو، ان ساری پارٹیز

کو، کبھی ہمارے ساتھ ڈیبیٹ کرو ہم آپ کو ثابت کریں گے کہ آپ تیس سال پینتیس سال باریاں لیتے رہے ہیں، ہم نے ساڑھے تین سال میں جس طرح کی پاکستان میں امپروومنٹس کی ہیں پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیں، نیشن بلڈنگ کی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی اپنے بچوں کی تربیت کرنے کے لئے بنائی ہے۔ لوگوں کو پتہ تو چلے کہ ملک بنا کیوں تھا، سیرت النبیؐ کیا تھی، کیسے نبی کریمؐ نے لوگوں کے کریکٹر بدل دیے، لیڈر بنا دیا لوگوں کو، دنیا کی امامت کروائی۔ پتہ ہی نہیں ہے ہمارے لوگوں کو کہ پاکستان تو بنا ہی اس لئے تھا، یہ پہلی دفعہ ہم اپنے بچوں کو سکول میں بتا رہے ہیں کہ سیرت النبیؐ کیا تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا۔ عالمی سطح پر مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے۔ مہنگائی کا رونا رونے والے اچانک مہنگائی کو بھول گئے۔ میں غلط فہمی میں پڑ گیا تھا کہ شاید قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ پاکستانی قوم کو نہیں جانتے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

4 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

18 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

29 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

37 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

45 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago