لڑکی نے بیچ چوراہے میں ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک لڑکی نے بیچ چوراہے ایک ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر لکھنو کے اودھ چوک میں پیش آیا جہاںپولیس والوں کی موجودگی میں لڑکی ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑ برسائے جا رہی ہوتی ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور مسلسل اس سے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھ رہا ہوتا ہے۔ نہ کوئی پولیس والا ڈرائیور کی مدد کو آگے آتا ہے اور نہ ابتداءمیں کوئی شہری۔

جب ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے لڑکی کو کافی دیر ہو جاتی ہے اور وہ اس غریب کا مالک کی طرف سے دیا گیا فون بھی توڑ ڈالتی ہے توکچھ خداترس آگے آتے ہیں اور لڑکی کا ہاتھ روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر لڑکی ان پر بھی پل پڑتی ہے۔ ویڈیو میں پس منظر سے لوگوں کی آوازیں آ رہی ہوتی ہیںکہ ”یہ لڑکی کتنی بدتمیز ہے۔ اتنی دیر تک کوئی لڑکا کسی لڑکی کو مارتا تو پھر لوگ کیا کرتے؟“

ویڈیو میں جب لڑکی سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور کو کیوں مار رہی ہے تو وہ اتنا کہتی ہے کہ اس کی گاڑی نے مجھے ٹکر ماری ہے۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اورکمنٹس میں لوگ سوال پوچھتے پائے جا رہے ہیں کہ اب حقوق نسواں کے لیے ہلکان ہونے والی اور بھارت و پاکستان جیسے معاشروں کو مردوں کا معاشرہ کہنے والی این جی او زدہ خواتین کیوں خاموش ہیں؟

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago