لڑکی نے بیچ چوراہے میں ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک لڑکی نے بیچ چوراہے ایک ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی . انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر لکھنو کے اودھ چوک میں پیش آیا جہاںپولیس والوں کی موجودگی میں لڑکی ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑ برسائے جا رہی ہوتی ہے .

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور مسلسل اس سے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھ رہا ہوتا ہے . نہ کوئی پولیس والا ڈرائیور کی مدد کو آگے آتا ہے اور نہ ابتداءمیں کوئی شہری . جب ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے لڑکی کو کافی دیر ہو جاتی ہے اور وہ اس غریب کا مالک کی طرف سے دیا گیا فون بھی توڑ ڈالتی ہے توکچھ خداترس آگے آتے ہیں اور لڑکی کا ہاتھ روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر لڑکی ان پر بھی پل پڑتی ہے . ویڈیو میں پس منظر سے لوگوں کی آوازیں آ رہی ہوتی ہیںکہ ”یہ لڑکی کتنی بدتمیز ہے . اتنی دیر تک کوئی لڑکا کسی لڑکی کو مارتا تو پھر لوگ کیا کرتے؟“

ویڈیو میں جب لڑکی سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور کو کیوں مار رہی ہے تو وہ اتنا کہتی ہے کہ اس کی گاڑی نے مجھے ٹکر ماری ہے . یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اورکمنٹس میں لوگ سوال پوچھتے پائے جا رہے ہیں کہ اب حقوق نسواں کے لیے ہلکان ہونے والی اور بھارت و پاکستان جیسے معاشروں کو مردوں کا معاشرہ کہنے والی این جی او زدہ خواتین کیوں خاموش ہیں؟ . .

متعلقہ خبریں