وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ق لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
حکومت اور مسلم لیگ ق کے بطور اتحادی تعلقات کا معاملہ، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے ‏ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، ‏وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اتحادی رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔