وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ق لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل دے دیا .
حکومت اور مسلم لیگ ق کے بطور اتحادی تعلقات کا معاملہ، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے ‏ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، ‏وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں .


واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا ہے . پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اتحادی رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں . پانچ سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں