سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا بل مسترد کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا بل مسترد کر دیا۔کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بنانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
قائمہ کمیٹی نے کثرت رائے سے بل مسترد کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی بل کی مخالف میں پانچ ووٹ اور حق میں ایک ووٹ آیا۔