“اس کی سوچ ہے، بڑے سرپرائز آئیں گے، مہنگائی کی وجہ سےاب” نیپی “بھی مہنگی ہوگئی ” چوہدری پرویز الٰہی کا ایسا انکشاف کہ حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کا ہاتھ تھامنے کا اعلان کر دیاہے جس سے تحریک عدم اعتماد کی تحریک میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو بڑی سپورٹ ملی ہے. پرویز الہیٰ بھی عمران خان سے کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ ان کا نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو سے ہوتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی نے پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں جس پر پرویز الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کے پاس نمبر پورے نہیں بلکہ ا س سے زیادہ ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کتنے نمبر ہیں? اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ اس (عمران خان) کی سوچ ہے ، جو ہم نے محسوس کیا اور جو دیکھاہے ، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں ، ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان کو سیکھنے دینے چاہیے تھا، ان کو ہر کام کراکرایا ملتا تھا ، وہ نقصان ہواہے ، سیکھنے کا موقع نہیں ملا ، نیچے اتاریں گے تو بچہ سیکھے گا، کیا ساری زندگی” نیپیاں” ہی بدلتے رہناہے?ساڑھے تین سال نیپیاں بدلی گئی ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے نیپیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔