قدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان حکومت مستحکم ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلانے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پی ایچ ای لالا رشید،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری رند،پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبیں شیران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے،کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلانے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔