جنید جمشید کے صاحبزادے نے ہوائی جہاز میں والد کیساتھ سفر کے دوران پیش آئے ایک واقعے کی داستان سنا دی
کراچی(قدرت روزنامہ)مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کی ہوئی جہاز کریش میں ہونے والی وفات کے بعد ان کے بارے میں ایک حیران کن بات بتا دی جس سے ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے .
تفصیلات کے مطابق بابر جنید نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اس نے بتایا کہ میرے والد کو ہاضمے کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کاوضو زیادہ دیر تک نہیں رہتا تھا اور انھیں بار بار وضو کرنا پڑتا تھا .
ا س حوالے سے انھوں نے جنید جمشید کے ساتھ ایک ہوائی سفر کا واقعہ ان کے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ ”ایک دفعہ وہ اور ان کے والد سفر کرر ہے تھے اور انھیں وضو کرنا تھا اب جہاز کا باتھ روم بہت چھوٹا تھا جس میں ان کے والد کو کھڑے ہونے میں بھی کافی دشواری پیش آ رہی تھی لیکن اس کے باوجود انھوں نے وہاں جیسے تیسے کر کے وضو کیا او ر جب وہ واپس اپنی جگہ پر آئے تو بابر نے اپنے والد سے پوچھا کہ آ پ اتنی مشکل سے یہاں وضو کر رہے تھے اس سے بہتر نہیں تھا کہ ہم ایئر پورٹ پر جا کر وضو کر لیتے جس پر جنید جمشید نے انھیں حدیث کا حوالہ دے کر وضو کی اہمیت کا بتایا اور انھیں بھی ہمیشہ باوضو رہنے کی تلقین کی“ .
واضح رہے کہ جنید جمشید نے اپنے کرئیر کا آ غاز گلوکاری سے کیا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد ہی انھوں نے میوزک انڈسٹری چھوڑ دی تھی اور نعت خوانی اور تبلیغی کام کرتے نظر آتے تھے .
یاد رہے کہ جنید جمشید کا انتقال 7دسمبر2016ءمیں ہوئی جہاز کریش ہونے سے ہوا تھا جب وہ چترال سے ایک مذہبی اجتماع سے واپس آ رہے تھے، اس جہاز میں ان سمیت 47اور مسافر سوار تھے .